Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہندوستانی بچے

ساحر لدھیانوی

ہندوستانی بچے

ساحر لدھیانوی

MORE BYساحر لدھیانوی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    باپو کے وردان کی نہرو کے ارمان کی

    آج کے ٹوٹے کھنڈروں پر تم کل دیش بساؤ گے

    جو ہم لوگوں سے نہ ہوا وہ تم کر کے دکھلاؤ گے

    تم ننھی بنیادیں ہو دنیا کے نئے ودھان کی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    جو صدیوں کے بعد ملی ہے وہ آزادی کھوئے نہ

    دین دھرم کے نام پہ کوئی بیج پھوٹ کا بوئے نہ

    ہر مذہب سے اونچی ہے قیمت انسانی جان کی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    پھر کوئی جے چند نہ ابھرے پھر کوئی جعفر نہ اٹھے

    غیروں کا دل خوش کرنے کو اپنوں پر خنجر نہ اٹھے

    دھن دولت کے لالچ میں توہین نہ ہو ایمان کی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    بہت دنوں تک اس دنیا میں ریت رہی ہے جنگوں کی

    لڑی ہیں دھن والوں کی خاطر فوجیں بھوکے ننگوں کی

    کوئی لٹیرا لے نہ سکے اب قربانی انسان کی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    رہ نہ سکے اب اس دنیا میں یگ سرمایہ داری کا

    تم کو جھنڈا لہرانا ہے محنت کی سرداری کا

    ہل ہوں اب مزدوروں کے اور کھیتی ہو دہقان کی

    بچو تم تقدیر ہو کل کے ہندوستان کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے