Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہندوستانی بچے کا گیت

محمد شفیع الدین نیر

ہندوستانی بچے کا گیت

محمد شفیع الدین نیر

MORE BYمحمد شفیع الدین نیر

    میں بچہ ہوں میں بچہ ہوں کبھی میں بھی بڑا ہوں گا

    ابھی سے کیسے بتلاؤں کہ اس دنیا میں کیا ہوں گا

    میں جی بچپن سے پڑھنے اور لکھنے میں لگاؤں گا

    کبھی کھیلوں گا خوش ہو کر کبھی پڑھنے کو جاؤں گا

    مصیبت کچھ بھی پیش آ جائے ہرگز منہ نہ موڑوں گا

    اٹھوں جس کام کے کرنے کو پورا کر کے چھوڑوں گا

    میں اس دنیا کے ہر علم و ہنر سے آشنا ہو کر

    بجا لاؤں گا ملک اور قوم کی خدمت بڑا ہو کر

    میں اپنے صبر اور ہمت سے دکھ پر فتح پاؤں گا

    میں تکلیفیں اٹھاؤں گا مگر کچھ کر دکھاؤں گا

    میں اپنے ملک کی قوموں کو آپس میں ملا دوں گا

    جو لڑتے ہیں انہیں شربت محبت کا پلا دوں گا

    مسلمان اور ہندو جین بدھ سکھ اور عیسائی

    مری کوشش سے اس دن سب کے سب ہو جائیں گے بھائی

    یہ ساری طاقتیں مل کر وطن کے کام آئیں گی

    نئی اک روح اس میں پھونک کر اس کو جلائیں گی

    نئے سر سے وطن کے دل میں پھر اک جوش اٹھے گا

    صناعت کا زراعت کا تجارت کا حکومت کا

    بڑھے گی ملک کی رونق بڑھے گی اس کی آبادی

    جدھر دیکھو ادھر راحت جدھر دیکھو ادھر شادی

    ہوا ایسا تو نیرؔ ہم خوشی کے گیت گائیں گے

    غلامی کے زمانے کی کہانی بھول جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے