ہوں گی میری نظمیں تمہارے آس پاس
کل
جب میں نہیں رہوں گا
رہیں گی میری نظمیں
تمہارے آس پاس ہی
میرا احساس دلاتی ہوئیں
تم سے بولتی بتیاتی ہوئیں
میری یاد میں
جب بھی دھڑکے گا تمہارا دل
دھڑک اٹھیں گی میری نظمیں
جب بھی
تمہاری سانس کا کوئی لمحہ
پوچھے گا میری نظموں کو
کھل اٹھیں گی میری نظمیں
مہک مہک اٹھیں گی میری نظمیں
جب کبھی
تم لوٹوگی گھر تھکی ہوئی
مل جائیں گی میری نظمیں تمہیں
تمہارے تکیے کے پاس
اور تھامیں گی
تمہاری بانہوں کو ویسے ہی
جیسے تھامتا ہوں میں
تمہاری بانہیں ہر رات
جب بھی ہوگی تیز بارش
تان لینا میری نظموں کو
چھتری بن
تمہاری حفاظت کریں گی میری نظمیں
کسی سرد کہرے بھری رات میں
جب کانپیں گی تمہاری دیہہ
اوڑھ لینا میری نظموں کو
دوشالے کی طرح
جو دیں گی تمہیں
وہی گرمی تازگی
اور وہی پیار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.