حسن
دنیا میں کیا نہیں حسیں
بے حسن کوئی شے نہیں
حسن ہے لالہ زار میں
کیفیت بہار میں
سینۂ داغدار میں
نرگس سوگوار میں
سبزۂ جوئبار میں
موسم خوش گوار میں
وادی و کہسار میں
جلوۂ حسن ہے نہاں
جلوۂ حسن ہے نہاں
شورش آبشار میں
ناز و ادا میں حسن ہے
شرم و حیا میں حسن ہے
چشم وفا میں حسن ہے
طرز جفا میں حسن ہے
رنگ حنا میں حسن ہے
لغزش پا میں حسن ہے
نے کی صدا میں حسن ہے
حسن ہے سوز و ساز میں
حسن ہے سوز و ساز میں
طرز دعا میں حسن ہے
حسن نہاں سحاب میں
ذرہ و آفتاب میں
موجوں کے پیچ و تاب میں
جلوۂ ماہتاب میں
سیلی زدہ سراب میں
قمقمۂ حباب میں
بحر کے اضطراب میں
سیل رواں میں حسن ہے
سیل رواں میں حسن ہے
حسن گہر کے آب میں
حسن صبا کے رم میں ہے
تال میں زیر و بم میں ہے
کیفیت الم میں ہے
شمع کے سوز غم میں ہے
بت کدۂ صنم میں ہے
ساقی و جام جم میں ہے
جور میں ستم میں ہے
رنج و محن میں حسن ہے
رنج و محن میں حسن ہے
لطف میں ہے کرم میں ہے
حسن سر نیاز میں
سجدہ گۂ نماز میں
دیدۂ نیم باز میں
چشم فسوں طراز میں
چہرۂ دل نواز میں
سلسلۂ دراز میں
حسن سکوت ساز میں
کیف تپش میں حسن ہے
کیف تپش میں حسن ہے
حسن شہید ناز میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.