Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اعادہ

نصیر پرواز

اعادہ

نصیر پرواز

MORE BYنصیر پرواز

    میں تمہارے سامنے تنہا کھڑا ہوں

    جانا پہچانا سا نقش آشنا سا

    چند یادوں کی صدا سا

    صورت حرف و نوا سا

    اس قدر نزدیک اتنے پاس ہوں میں

    تم اگر چاہو تو چھو سکتے ہو مجھ کو

    بات کر سکتے ہو مجھ سے

    ڈال کر مجھ پر نگاہیں

    کھول کر سب بند راہیں

    اپنے اشکوں سے بھگو سکتے ہو مجھ کو

    تم اگر چاہو مری تہہ میں اتر کر

    ناپ سکتے ہو مری گہرائیاں سب

    تول سکتے ہو مری پرچھائیاں سب

    جان سکتے ہو مری تنہائیوں میں

    کیسے کیسے سنگ ریزے

    کتنے ٹوٹے خواب دھندلی آرزوئیں

    بے زباں لمحے شکستہ روز و شب بے نور سائے

    میرے اندر بولتے ہیں

    راز میرے کھولتے ہیں

    میں تمہیں بھولا نہیں ہوں

    اب بھی تم اشکوں کی صورت

    میرے اندر جی رہی ہو

    میں تمہارے سامنے تنہا کھڑا ہوں

    آج بھی ڈھلتے ہوئے سائے پہن کر

    تم اگر چاہو مرا احسان بن کر

    کھول کر میری صداقت

    جھانک کر میری تہوں میں

    ڈھونڈ سکتے ہو مجھے میری تہوں میں

    مان سکتے ہو مجھے دم ساز اپنا

    پیار کر سکتی ہو مجھ سے

    تم اگر چاہو

    میں تمہارے سامنے کھڑا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے