مجھے دور ہی دور سے دیکھنا تم
اگر پاس آئے تو شاید مچل جاؤں گا
اگر چھو کے دیکھا تو شاید پھسل جاؤں گا
اگر چکھ کے دیکھا تو شاید پگھل جاؤں گا
مجھے صرف محسوس کرنے کا فن سیکھ لو گر
کھلے گا یہ تم پر
کہ مجھ میں کئی رنگ ہیں روپ ہیں
ذائقے ہیں
میں دراصل تم سے بہت ہی قریں ہوں
تمہارے ہی حالات کا عکس ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.