ابلاغ: بغیر لفظوں کے ایک نظم
ایک بے چہرہ خواب
ایک بے نام خوشبو میں لپٹا ہوا
ایک خوشبو کہ جس نے کوئی رنگ پہنا نہ ہو
ایک خاموش لے
ایک لے میرے کانوں میں رس گھولتی
اپنی عریانیوں میں لپیٹا ہوا ایک سر
ایک سر جس کی بنتر میں آواز کی گانٹھ آئی نہ ہو
جس کے شفاف تن پر کسی لفظ کا کوئی گہنا نہ ہو
لفظ سے ماورا
ایک نغمہ کسی نے جو گایا نہ ہو
جس میں برتے ہوئے ایک بھی حرف کا کوئی سایہ نہ ہو
جو کسی سانس میں بھی سمایا نہ ہو
یہ بہت ہو
ہمیں اور کچھ اس سے کہنا نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.