ادراک
وہ میری روح کا مقصود و فخر موجودات
اسی کے نور سے روشن ہے جلوہ گاہ صفات
سکھا رہی ہے خرد تجھ کو فن شیشہ گری
عجب نہیں جو پریشاں ہو کاروبار حیات
ہر ایک ذرے میں ہیں لاکھ بجلیاں اے دوست
نگاہ شوق نہ ہو جائے مرکز آفات
سن اے فریفتۂ قصہ ہائے ہجر و وصال
عمیق تر ہیں سمندر سے زندگی کے نکات
خودی میں ڈوب کے ہنگامہ آزما ہو جا
خودی نہ ہو تو نہ سوز یقیں نہ سوز حیات
مری نگاہ خرافات مادی پہ نہیں
خرد ہے پست حقیقت ہے ارفع الدرجات
نظر ملا کہ بتاؤں یہ زندگی کیا ہے
نہ ہو خمار تو بڑھتا نہیں مذاق حیات
زمین شور میں باغ حیات کر تعمیر
یقین و عزم سے حاصل ہے آدمی کو ثبات
سکون دیدۂ تشنہ ہیں موجہ ہائے سراب
خدا کرے کہ نہ ٹوٹے طلسم لات و منات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.