ایمان
اپنے کمزور ایمان کی
پختگی کے لیے
اپنے اندھے خیالات کی
روشنی کے لیے
اپنے بوسیدہ افکار کی
تازگی کے لیے
دھونس سے
زور سے
اور بندوق سے
بے گناہوں کے مقتل سجائے گئے
نوجوانوں کے شفاف چہروں پہ
جنگل اگائے گئے
مدرسے لڑکیوں کے جلائے گئے
اب انہیں زندہ درگور کرنے کا اک مرحلہ اور ہے
امن کا
پیار کا
بھائی چارے کا
اخلاص کا
اور تحمل کا زخمی پرندہ
آج بندوق کی نالیوں میں پڑا سو رہا ہے
تذکرہ صرف ایمان کا ہو رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.