اجازت
تمہارے پیروں پہ میری آنکھیں
گر رکھنے کی اجازت دے دو
تو میں بھی تھوڑا جی لوں
میں بھی کچھ غوطے کھا لوں
تیرے پائل کو چھونے سے
گر تم مجھے منع نہ کرو
تو میں بھی ڈوبوں پانی میں
ابھروں اور
پھر سے ڈوبا کروں
تیرے خیال کو میری جیبوں میں
گر تم رکھنے دو مجھے
تو یہ سفر ہلکا سا لگے
میں چلوں پورا دن اور
خوابوں تلے سویا کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.