علم و ادب
علم و ادب کو سیکھو بچو
علم کی کیاری سینچو بچو
جس کو ہے حاصل علم کی دولت
کیوں نہ ہو اس کی ہرجا عزت
علم سے ادنیٰ بھی ہو اعلیٰ
ذرہ بھی ہو جائے پربت
علم و ادب کو سیکھو بچو
علم کی کیاری سینچو بچو
علم نہ ہو بے کار ہے جیون
علم ہے ہر انسان کا درپن
خلق ہے موتی علم صدف ہے
علم و ادب سے جگ ہے روشن
علم و ادب کو سیکھو بچو
علم کی کیاری سینچو بچو
علم کی ہے کیا شان نرالی
دور ہو اس سے خام خیالی
دیکھ سمیعؔ باغوں میں جا کر
پڑھتی ہیں چڑیاں ڈالی ڈالی
علم و ادب کو سیکھو بچو
علم کی کیاری سینچو بچو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.