ایمیگرینٹس
یہ زرد پتے
تنک ہواؤں کی زد میں آ کر
جہاں میں ہر سو بکھر گئے ہیں
کبھی یہ زینت تھے سبز شاخوں کی
لو کے موسم کے خوف سے یہ چمن سے اپنے نکل پڑے تھے
تلاش میں جاں فزا زمانوں کی
موسموں کی
انہیں کہاں یہ خبر تھی
جو کوئی شاخ سے اپنی ٹوٹتا ہے
وہ لا وطن ہے وہ بے زمیں ہے
ہوا کے ریلوں میں
خاک در در کی چھانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.