امتیاز
دل آج صرف ناز کئے جا رہا ہوں میں
پابندیٔ نیاز کئے جا رہا ہوں میں
نقش قدم پہ ان کے جھکا کر جبین شوق
سجدوں سے سرفراز کئے جا رہا ہوں میں
اے عشق بھر کے دے مجھے پھر جام بے خودی
اب پھر کچھ امتیاز کئے جا رہا ہوں میں
دیکھا ہے اس نے پھر نگہ فتنہ ساز سے
پھر دل پہ فخر و ناز کئے جا رہا ہوں میں
اس مہ جبیں کے حسن کا دے کر حسیں فریب
تاروں سے ساز باز کئے جا رہا ہوں میں
پھر کر رہا ہوں شاہد فطرت سے چھیڑ چھاڑ
پھر انکشاف راز کئے جا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.