جشن آزادی
آزادی کا جشن مناؤ
گیت خوشی کے مل کے گاؤ
ہر ہر گام پہ عشرت منزل
جیسے لیلیٰ زینت محمل
ساغر رقصاں محفل محفل
شوق ہے دور جام میں شامل
خوب پیو اور خوب پلاؤ
آزادی کا جشن مناؤ
ایک ہی دیش کے بسنے والے
ہند کی عظمت کے رکھوالے
موت سے ٹکرائیں وہ جیالے
دنیا ان سے درس وفا لے
خلق کو یہ پیغام سناؤ
آزادی کا جشن مناؤ
لیکن تم کو یہ بھی خبر ہے
ساری جنتا نوحہ گر ہے
اک پل جینا بھی دوبھر ہے
سانس نہیں ہے اک نشتر ہے
کچھ ان کو راحت پہنچاؤ
آزادی کا جشن مناؤ
یہ فاقوں کی ماری جنتا
بے بس اور دکھیاری جنتا
دیش کی پیاری پیاری جنتا
بھارت کی بلہاری جنتا
جنتا کے دکھ درد مٹاؤ
آزادی کے جشن مناؤ
دور میں یوں آئے پیمانہ
جھوم اٹھے ہر اک دیوانہ
چھیڑ دے مطرب کوئی ترانہ
آ جائے عشرت کا زمانہ
آؤ دلوں کے جوت جگاؤ
آزادی کا جشن مناؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.