انتباہ
ہماری رسم ہے
تم جانتے ہو
کئی صدیوں سے ہم یہ کر رہے ہیں
بڑی محنت سے خون دل جلا کر
صبح و شب نور آنکھوں کو پلا کر
تراشے سنگ مرمر سخت پتھر
اور ان سے خوبصورت بت بنائے
بٹھا کر مندروں میں ویدیوں پر
انہیں پوجا انہیں سجدے کیے ہیں
ہماری رسم ہے
تم جانتے ہو
کہ کھنڈت ہو گئی ہے مورتی جب
تو ہم نے تج دیا
دیکھا نہ مڑ کر
وہ تنہا رہ گئے یگ کی ڈگر پر
نہ کوئی بھکت نہ کوئی پجاری
نہ کوئی آرتی
نہ دھوپ دیپک
زیادہ سے زیادہ یہ ہوا ہے
عجائب گھر کی زینت ہو گئے ہیں
ہماری رسم ہی چونکہ یہی ہے
تمہارا فرض ہے
محتاط رہنا
شکست و ریخت سے خود کو بچانا
صنم ہو گوشت کے زندہ
یا پتھر
خراش آئی اگر رخ پر بدن پر
تو کوئی بھی تمہیں سجدہ نہ ہوگا
اگر سالم رہے
سجدے بھی ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.