انتظار منتظر
سکوت وصل میں کہیں
گلاس لمس تشنگی
سواد زلف میں چھپی
وہ نرم شرمگیں ہنسی
لبوں پہ شبنمی قطار
گلاب پتیاں نڈھال
گلاب پتیوں میں
پیراہن کی سلوٹیں
شدید کسمساہٹیں
شدید کسمساہٹوں میں
کروٹوں کی سسکیاں
نفس کا زیر و بم لئے
وہ چڑھ کے ڈوبتی ندی
ندی کی ریت میں بدن
بدن کے خد و خال پہ
وہ چاندنی کی بے خودی
سکوت وصل میں کہیں
کلائیوں کے درمیاں
چٹختی چبھتی چوڑیاں
چٹختی چبھتی چوڑیوں میں
التجا وفا دعا
ادھوری شب کی خامشی
میں آہٹوں کی ہچکیاں
اور آہٹوں کی ہچکیوں میں
آگ روشنی بدن
گلاس لمس تشنگی
چراغ طاق بام و در
گلی میں نیم کا شجر
شجر کے سائے میں مکاں
مکان میں برآمدہ
بر آمدے کے درمیاں
نبولیاں نبولیاں
بر آمدے کی زرد روشنی
میں ڈوبتی ابھرتی تیز سانس
کچلتی ان نبولیوں پہ تیز چاپ
گلی کی راہ پر نظر
شجر کے سائے میں
مکان منتظر
چراغ منتظر
اداس غم زدہ نڈھال خواب منتظر
انتظار منتظر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.