انتظار
زندگی لمحۂ موجود میں لپٹی ہوئی اک سانس سے بوجھل ہے بہت
موت اس لمحۂ لا فانی و دائم کے گزر جانے کی امید میں
اس پار
کھڑی ہے کب سے
کائنات اپنے شب و روز کی گردش سے حراساں بیزار
منتظر ایک صدائے کن کی
ایسی ساعت کی جہاں
ہست و بود اور وجود اور عدم کا یہ تماشا مٹ جائے
ذات میں میری
اسی گردش روز و شب کا
ایک بے چین حراساں لمحہ
سوچتا رہتا ہے وہ عرش مکیں
جانے کیا سوچ کے خاموش ہے
کچھ بولے بھی
کن فیکوں کا تماشا جو بہت پہلے کبھی جاری ہوا تھا انجمؔ
اس کے انجام کا اعلان اب
ہو جائے بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.