انتظار
ظلمت شب ہے
اور دل تنہا
میں بھی تنہا خیال بھی تنہا
ہر طرف ہے
سکوت خاموشی
ایسے ماحول میں
تری یادیں
سرسراتی ہوئی صبا کی طرح
گدگداتی ہیں دل کو آ آ کر
اور
پھر دل مچل سا اٹھتا ہے
تجھ کو پانے کی آرزو پھر سے
مجھ میں انگڑائیاں سی لیتی ہے
اور کانوں میں یک بہ یک جیسے
نقرئی گھنٹیاں سی بجتی ہیں
تب کہیں تجھ پہ گیت لکھتا ہوں
تیرا ملنا تو اب نہیں ممکن
پھر بھی ہے تیرا انتظار مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.