اس زمانہ کی محبت
حسن کی ہم نے حقیقت دیکھ لی
عشق کی ہم نے مصیبت دیکھ لی
زاہدوں کی ہم نے سنگت دیکھ لی
اور رندوں کی بھی صحبت دیکھ لی
ہے زمانہ میں محبت نام کو
اس زمانہ کی محبت دیکھ لی
جس وفا پر ہم کو اتنا ناز تھا
اس وفا کی ہم نے قیمت دیکھ لی
ایک عالم میں ہے ہنگاموں کا شور
ہم نے دنیا میں قیامت دیکھ لی
حق کو بھی دھوکا دعاؤں نے دیا
حق نے بندوں کی عبادت دیکھ لی
تیرے شعروں کو جو دیکھا اے پوریؔ
درد دل کی ان میں حسرت دیکھ لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.