عشق کی باتیں
وہ جتنے رنگ ملال کے ہیں
ہم کیا جانیں کس حال کے ہیں
ہم راہی دشت خیال کے ہیں
اور سائل ایک وصال کے ہیں
ہم ہجر کی مار سے ڈرتے ہیں
اور عشق کی باتیں کرتے ہیں
ہم عقل کے تانے بانے ہیں
مت سمجھو ہم مستانے ہیں
ان راہوں سے بیگانے ہیں
بس نام کے ہی دیوانے ہیں
ہم نام و نمود پہ مرتے ہیں
اور عشق کی باتیں کرتے ہیں
ہم ہوش کے شہر میں رہتے ہیں
اور موج طرب میں بہتے ہیں
کب کون سا صدمہ سہتے ہیں
بس خواب کا قصہ کہتے ہیں
ہم جھوٹی آہیں بھرتے ہیں
اور عشق کی باتیں کرتے ہیں
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 85)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.