اتحادی
نہ ہم ہیں اہل سیاست نہ ہم فسادی ہیں
حسین والے ہیں ہم لوگ اتحادی ہیں
حسب نسب بھی ہمارا علی سے ملتا ہے
جناب فاطمہ زہرا ہماری دادی ہیں
مراد ملتی ہے باب المراد سے یوں بھی
علی کے لاڈلے عباس خود مرادی ہیں
بس ایک خطبۂ زینب علی کے لہجے میں
یزیدیت کی جڑیں دور تک ہلا دی ہیں
جناب حضرت عباس کی قسم نشترؔ
خدا کے فضل سے ہم ضبط کے بھی عادی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.