عزت چادر اور دعا
خاموشیوں کے صحرا میں دفن
میں کہ
عزت چادر اور دعا
دن رات کے سسکتے پہروں میں
روشنیوں کے کالے اجالوں میں
لیکن مٹی کھیلنے والی
آکاس بیل
ہوا کی بیٹی
لا علمی کے خواب رچے ہیں آنکھوں میں
پیوند لگا مقدر قید ہے سانسوں میں
وقت کے بے کنار جنگل میں
ادھ جلی چادر سے سر کو ڈھانپے
خوشی کی اک آوارہ تتلی کے پیچھے
جانے کب سے بھاگ رہی ہوں
خوابوں کے ویران نگر میں
جانے کب سے جاگ رہی ہوں
میں کہ
عزت چادر اور دعا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.