زندگی کے دو اصول ہیں
ایک پیار ایک طاقت
اور پیار بہت بڑی طاقت ہے
انسانوں نے مل کر کوشش کی
تو پہاڑوں سے نہریں نکالیں
صحراؤں کو گلزار بنایا
اور جب وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوئے
تو ہنستے بستے شہروں کو کھنڈروں میں تبدیل کر دیا
انسان کو انسان بنایا
محبت نے ہمدردی نے
حیوان صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے
گدھوں پر صرف ڈنڈے پڑتے ہیں
یہی ان کے لئے عزت کا معیار ہے
جو پیار کی زبان سمجھتا ہے
کام وہ بھی کرتا ہے
لیکن پیار سے
عزت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.