Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جا میں نے تجھے آزاد کیا

ممتاز ملک

جا میں نے تجھے آزاد کیا

ممتاز ملک

MORE BYممتاز ملک

    جا میں نے تجھے آزاد کیا

    جب میری محبت کی تیری

    نظروں میں کوئی وقعت ہی نہیں

    اظہار کا میرے تیرے لیے

    معنی ہی نہیں وقعت ہی نہیں

    جب میری حفاظت نے تجھ کو

    اس درجہ ہے بیزار کیا

    کہ تو نے ہی میری چاہت کو

    رسوا یوں سر بازار کیا

    کیوں بے قدرے کی خاطر یوں

    یہ وقت اپنا برباد کیا

    جا میں نے تجھے آزاد کیا

    موتی کے کھلائے تھے دانے

    مخمل میں تجھے ملبوس کیا

    پیروں میں ترے یہ دل تھا مرا

    کوئی اشک ترا گرنے نہ دیا

    لے میں نے محبت کے اپنے

    اس پنجرے کا در کھول دیا

    اب تجھ کو اجازت ہے اس کی

    پرواز جہاں کر بول دیا

    جانے پہ تیرے سننا ہم نے

    نہ شکوہ نہ فریاد کیا

    جا میں نے تجھے آزاد کیا

    اب پر تیرے کمزور نہیں

    مجھ میں سننے کا زور نہیں

    کہ قید کیا میں نے تجھ کو

    یہ سن کر دل بیزار ہوا

    احساس ہوا ہے شدت سے

    غلطی تھی مری جو پیار ہوا

    جو چاہے جہاں چاہے جا کر

    تو اپنا بسیرا اب کر لے

    بیکار ہی اپنے آپ کو یوں

    چاہت میں تیری برباد کیا

    جا میں نے تجھے آزاد کیا

    جا میں نے تجھے آزاد کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے