Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جاڑے کی رات

وجاہت حسین وجاہت

جاڑے کی رات

وجاہت حسین وجاہت

MORE BYوجاہت حسین وجاہت

    کیا کہوں تم سے بات جاڑے کی

    لمبی ہوتی ہے رات جاڑے کی

    نیند اک بار جب اچٹتی ہے

    بڑی مشکل سے رات کٹتی ہے

    لوگ آنکھوں کو بند کرتے ہیں

    جاگنا نا پسند کرتے ہیں

    خوب کروٹ پہ لیتے ہیں کروٹ

    نیند آئے کسی طرح جھٹ پٹ

    وہ کبھی اوڑھنا رضائی کا

    واہ کیا کہنا اس صفائی کا

    ہے یہ مطلب کہ جی نہ گھبرائے

    چین سے سوئیں نیند آ جائے

    مگر ایسی گھڑی اڑی تھی نیند

    صبح تک پھر ذرا نہ آئی نیند

    بن سنور کر بہت پڑے لیکن

    جاگتے جاگتے چڑھ آیا دن

    مسجدوں میں اذان ہونے لگی

    جلوہ گر دن کی شان ہونے لگی

    مرغ اب بولتے ہیں ککڑوں کوں

    اور کبوتر بھی کرتے ہیں غٹ گوں

    کیا سبب نیند کیوں اچٹتی ہے

    رات کیوں مشکلوں سے کٹتی ہے

    بات یہ ہے جو ہیں نکمے لوگ

    کام کا پالتے نہیں ہیں روگ

    ان کو مطلب نہیں کتابوں سے

    رات کو وہ سبق نہیں پڑھتے

    شام ہی سے وہ لیٹ رہتے ہیں

    بات سنتے ہیں اور نہ کہتے ہیں

    لمبی ہوتی ہے رات جاڑوں کی

    نیند بھر کر ہے آنکھ کھل جاتی

    جاگ کر پھر وہ صبح کرتے ہیں

    جیسی کرتے ہیں ویسی بھرتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے