جادو کا شہر
دور بہت اس ویرانے سے
جادو کا اک شہر بسا ہے
روپ
نرالے ہیں جلووں کے
راگ میں
رنگ میں
رس میں
ڈوبے لمحوں کی رفتار نئی ہے
ڈوبے لمحوں کی رفتار نئی ہے
ہر جانب
اک موج طرب ہے
رقص میں سترنگی کرنیں ہیں
رقص بدن ہے
رقص نوا ہے
یعنی
مدھر سنگیت کی صورت
صوت و صدا ہے
فرش زمیں پر چاند ستارے
ذروں میں نیلم کی چمک ہے
جادو کے اس شہر سے دور
دور بہت
اس ویرانے میں
انجانی اک راہ گزر پر
کب سے تنہا
سوچ رہا ہوں
جادو کے اس شہر کے اندر
جانا تو اک جرم ہے مجھ کو
میں تو
کب سے شہر بدر ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.