طوفان تھم چکا ہے مگر جاگتے رہو
کس وقت کی ہے کس کو خبر جاگتے رہو
اے تاج کے خداؤ اجنتا کے خالقو
چنگیز پھر چلا ہے ادھر جاگتے رہو
شعلے بجھا کے ہم سفرو مطمئن نہ ہو
پوشیدہ راکھ میں ہے شرر جاگتے رہو
ہر ذرۂ چمن میں ہے لعل و گہر کا رنگ
لٹنے نہ پائیں لعل و گہر جاگتے رہو
اب رات خود ہے اپنی سیاہی سے بے قرار
آواز دے رہی ہے سحر جاگتے رہو
اب روشنی میں بھی ہے اندھیرے کا مکر و فن
کیا اعتبار شام و سحر جاگتے رہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.