Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب کبھی بھی فرصت ہو

پروفیسر محمود عالم

جب کبھی بھی فرصت ہو

پروفیسر محمود عالم

MORE BYپروفیسر محمود عالم

    جب کبھی بھی فرصت ہو

    میکدے میں آ جاؤ

    ہم یہاں فرشتوں کو

    آدمی بناتے ہیں

    موسم بہاراں ہو

    یا فصل ابر و باراں ہو

    دھوپ چلچلاتی ہو

    یا ہوا ہو برفیلی

    ساتھ ہم سفر لے کر

    شوخ ہو یا شرمیلی

    جب کبھی بھی فرصت ہو

    میکدے میں آ جاؤ

    ہم یہاں فرشتوں کو

    آدمی بناتے ہیں

    بھول کر بھی وہ بستی

    جس جگہ سیاست ہو

    بھول کر بھی وہ نگری

    جس جگہ جہالت ہو

    لاکھ تم کو دیں دعوت

    بھول کر بھی مت جانا

    ہاں اگر ملے فرصت

    میکدے میں آ جانا

    ہم یہاں فرشتوں کو

    آدمی بناتے ہیں

    سیکھ عقل کی باتیں

    چھوڑ سب خرافاتیں

    جھوٹ اور نفرت سے

    کب تلک گزر ہوگی

    بات سب سے کر سیدھی

    پیار اور محبت کی

    جب خوشی ملے اس سے

    جشن ہی منانے کو

    میکدے میں آ جانا

    ہم یہاں فرشتوں کو

    آدمی بناتے ہیں

    ذہن گر پریشاں ہو

    نیند گر نہیں آتی

    حسن اور جوانی بھی

    گر تجھے نہیں بھاتی

    گر نشہ کی عادت ہے

    اور وہ نہیں جاتی

    سن تو غور سے بھائی

    کیوں بنا ہے بلوائی

    گر تجھے شکایت ہے

    بے وفا زمانے سے

    غم غلط ہی کرنے کو

    میکدے میں آ جاؤ

    ہم یہاں فرشتوں کو

    آدمی بناتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے