جنگ ملکوں میں جب بھی ہوتی ہے
لوگ دونوں طرف ہی مرتے ہیں
جیتے ہارے ہوؤں میں فرق ہے کیا
گھر تو دونوں طرف کے لٹتے ہیں
اور لٹتا ہے
ماں کا ہر ارمان
باپ کا خواب
بھائی بہن کا دل
سر سے بچوں کے سائبان کبھی
اور بیوی کا آسمان کبھی
درد دونوں طرف سسکتا ہے
خون دونوں طرف ابلتا ہے
جنگ کو جیتنے کی خوشیاں بھی
ان گھروں میں کہیں نہیں دکھتیں
جن کے اپنے جوان سرحد سے
اپنے پیروں پہ گھر نہیں لوٹے
ایک تابوت چار کاندھوں پر
جس کسی گھر میں جب بھی آیا ہے
دیکھ کر کون مسکرایا ہے
جنگ جو ہارتا ہے وہ پھر سے
اک نئی جنگ چھیڑ دیتا ہے
اور یہ سلسلہ نہیں رکتا
نفرتیں نفرتوں کا حل تو نہیں
جنگ ہی جنگ کا بدل تو نہیں
جنگ سے کس کا فائدہ ہوگا
اب ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا
ملک اور قوم کے تفاخر میں
جنگ حیوانیت نہ ہو جائے
قتل انسانیت نہ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.