Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جنگل میں کرکٹ

طارق منظور

جنگل میں کرکٹ

طارق منظور

MORE BYطارق منظور

    جنگل میں ون ڈے کرکٹ کا ہوا انوکھا میچ

    بندر نے کی خوب فیلڈنگ پکڑے چھ چھ کیچ

    زیرو پر لنگور گیا تو ہرن تین پر آؤٹ

    ایل بی ڈبلیو گینڈا بھاگا نہیں تھا کوئی ڈاؤٹ

    گیدڑ نے آتے ہی جیسے لی اپنی پوزیشن

    کنگارو کی گیند تھی اسپن بدل گئی سچویشن

    وکٹ بچا نہ پایا گیدڑ بلا عجب گھمایا

    بندر کے ہاتھوں میں سیدھے اپنا کیچ تھمایا

    سینگ ہلاتے بارہ سنگھا نے اب بیٹ سنبھالا

    کنگارو کی سیکنڈ بال تھی چوک گیا بیچارہ

    گیند گھسی اسٹمپ بکھیرا گلی چھٹکی دور

    ایک بڑا اسکور کا سپنا ہو گیا آخر چور

    لوٹ چلا جب بارہ سنگھا بھالو چاچا آئے

    گیند تیسری کنگارو کی وہ بھی جھیل نہ پائے

    لگاتار تینوں گیندوں پر وکٹ گرے تھے تین

    کنگارو کے اس اوور نے بدل دیا تھا سین

    جلدی جلدی وکٹ گنوائے بگڑ گئی تھی حالت

    جمے جمائے ہاتھی دادا بھیج رہے تھے لعنت

    بھالو گیا زیبرا آیا اب کے بلا تھامے

    نوے پر ہاتھی پہنچا تھا لگا اسے سمجھانے

    بلا چمکا گیند اڑی امپائر بولا سکس

    ہاتھی نے پھر فوراً ٹوکا پہلے ہولو فکس

    چوکے اور چھکے کی بارش تھوڑا رک کر کرنا

    میچ اگر ہے ہمیں جیتنا وکٹ بچائے رکھنا

    اوور نیا لیے چیتا اب بالنگ کرنے آیا

    دو گیندوں پر لگاتار ہاتھی نے سکس جمایا

    بنا سینچری ہاتھی نے ارمان نئے کچھ باندھے

    چیتے کی اک تیز گیند نے توڑے سبھی ارادے

    ہاتھی کے آؤٹ ہوتے ہی جو آیا وہ بے بس

    ناٹ آؤٹ کا تمغہ لے کر ہوا زیبرا واپس

    کپتانی تھی شیر کے ذمے جیت لیا تھا میچ

    بندر نے کی خوب فیلڈنگ پکڑے چھ چھ کیچ

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے