Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جواب دو

ناظم زرسنر

جواب دو

ناظم زرسنر

MORE BYناظم زرسنر

    کیا مجھے اپنا بنانے کے لیے آئی ہو

    یا مرا درد بڑھانے کے لیے آئی ہو

    جب فدا ہو گئے ایماں پہ بتان آزر

    ایک بت خانہ بسانے کے لیے آئی ہو

    جب کہ اک شمع بھی باقی نہ رہی دنیا میں

    مشعل دل کو جلانے کے لیے آئی ہو

    کس لیے آج ہیں مخمور تمہاری آنکھیں

    کیا مری پیاس بجھانے کے لیے آئی ہو

    مجھ سے کہہ کر میں تمہیں یاد بہت آتا ہوں

    کیا مرے دل کو لبھانے کے لیے آئی ہو

    ایک مدت سے جو خوابیدہ ہیں میرے دل میں

    پھر وہ ارمان جگانے کے لیے آئی ہو

    خواب ہستی بھی بھلا دو گی مری جان مجھے

    یا کہ نیندوں کو بسانے کے لیے آئی ہو

    اب پشیمان ہو کے آئی ہو کیا ماضی پر

    یا مجھے اور ستانے کے لیے آئی ہو

    پیار کی پہلی غزل بن کے ہو آئی یا پھر

    آخری گیت سنانے کے لیے آئی ہو

    آئی ہو تم مرے زخموں پہ لگانے مرہم

    یا نئے زخم لگانے کے لیے آئی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے