جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے
بلبل کے چہچہے میں
غنچوں کے قہقہے میں
رنگ گل چمن میں
خوشبوئے یاسمن میں
بستان پر فضا میں
صرصر میں اور صبا میں
دریا کے پانیوں میں
اس کی روانیوں میں
صحراؤں میں بھی ہوں میں
پربت کی کندروں میں
سورج میں چندرما میں
انجم میں کہکشاں میں
موتی کے جھلکنے میں
ہیرے کے دمکنے میں
ہر شمع انجمن میں
پروانہ کی جلن میں
طبلہ کی ہر صدا میں
طبنور کی نوا میں
عالم کی صورتوں میں
مٹی کی مورتوں میں
پھر قلب پارسا میں
اور سینۂ صفا میں
ناقوس میں اذاں میں
اور وید میں قرآں میں
کاہن کی بنسری میں
اور نغمۂ پوریؔ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.