پھول میں نے گلدان میں رکھے
بوسہ جبین پر
اور
دل اس کی زلفوں میں ٹانک دیا
جو جس کی جگہ ہے
آنکھیں اس کی ہتھیلی پہ رکھ دیں
آواز مٹھی میں دبا دی
اور
حس سماعت اس کی دھڑکنوں میں ڈال دی
جو جس کی جگہ ہے
وابستگی کے اظہار کی سانس میں نے اس کے
سینے پر لی
دن بھر کی تھکاوٹ کا کانچ کمر پہ توڑا
اور
محبت کا بیج دل میں بویا
جو جس کی جگہ ہے
کائنات کے عظیم باغیچوں میں
دل سب سے عمدہ باغیچہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.