کاش
تمہارے چہرے پر
صرف دو آنکھیں میری آشنا ہیں
جو مجھ سے ہم کلام رہتی ہیں
میں تمہیں اپنی تمام حسیات کی یکسوئی سے ملا ہوں
تمہارا جسم میری پوروں کے لیے اجنبی سہی
لیکن پھر بھی
تمہاری خوشبو میں لپٹا ہوا تمہارا لمس
مجھے باسی نہیں ہونے دیتا
کنکھیوں سے دیکھتے ہوئے سوچتا ہوں
تمہیں جی بھر کر دیکھنے سے بھی
آنکھیں بھوکی رہ جاتی ہیں!
اے میرے بے بہا!
کاش میں ہر سمت سے
ہزار آنکھوں سے تمہیں دیکھتا
لاکھوں مساموں سے تمہارے لمس چنتا
اور تمہارے دونوں ہونٹوں کو
اپنے پورے بدن سے چوم سکتا!
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.