کب سے رستہ دیکھ رہے ہیں
رنگوں میں وہ بات نہیں ہے اور ہنر بھی عاجز ہے
کون بنائے گا تصویریں جب آنکھوں میں خواب نہیں
اشکوں میں وہ زور نہیں ہے دل میں ویسی تاب نہیں
کب سے رستہ دیکھ رہے ہیں دیکھنے والے حسرت سے
ایک مصور آئے گا جو درد کے رنگ جگائے گا
ان خوابیدہ رنگوں میں وہ دل کا نور ملائے گا
پھر تصویریں بولیں گی اور داد ہنر کی پائیں گی
یا پھر عیب کی تہمت لے کر بے قیمت بک جائیں گی
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 97)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.