Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کبھی دیکھا نہیں تم کو

امیر امام

کبھی دیکھا نہیں تم کو

امیر امام

MORE BYامیر امام

    کبھی دیکھا نہیں تم کو

    ہمیشہ سے فقط آواز بن کر میری آنکھوں میں اترتی ہو

    گزرتی ہو مرے دل سے

    مگر اس فون سے ہو کر گزرتی ہو

    کبھی دیکھا نہیں تم کو

    چلو یہ فرض کر لو

    جیسے تم کو دیکھتا ہے کوئی

    اور وہ کیسے دیکھتا ہے

    آج یہ مجھ کو بتاؤ تم

    ان آنکھوں سے مجھے خود کو دکھاؤ تم

    میں دیکھوں گا کہ وہ آنکھیں

    تمہارے جسم میں کیسے نہاتی ہیں

    میں دیکھوں گا کہ وہ آنکھیں

    تمہاری بے کرانی کو بھلا کیسے سماتی ہیں

    میں دیکھوں گا کہ وہ آنکھیں

    تمہارے جسم کے ہر جوڑ سے

    کس طرح جڑتی ہیں

    ڈھلانوں پر پھسلتی ہیں وہ کیسے

    پھر سنبھلتی ہیں وہ کیونکر

    اور موڑ آتے ہیں تو کس طرح مڑتی ہیں

    ان آنکھوں کی زبانی داستاں اپنی سناؤ تم

    مجھے خود کو دکھاؤ تم

    کہ تم کو دیکھنے کی آرزو نے

    ان آنکھوں کا گریباں چاک کر ڈالا

    وہ سل جائے

    مجھے آرام مل جائے

    مأخذ :
    • کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 132)
    • Author :امیر امام
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے