کبھی کبھی
کبھی کبھی کچھ زخم پرانے درد نیا سا دیتے ہیں
زخموں کے ان داغوں سے
کوئی یاد سی رسنے لگتی ہے
کبھی کبھی ماضی کا مدفن
جب کریدے تنہائی
یادوں کے کچھ ناگ نکل کر
پھر سے ڈسنے لگتے ہیں
اور نئے پرانے غم مل کر
سب مجھ پہ ہنسنے لگتے ہیں
آوازے کسنے لگتے ہیں
تو زخم بھی تازہ لگتا ہے
اور درد بھی تازہ لگتا ہے
تو نئے سرے سے ان یادوں کو
دفنانے لگ جاتی ہوں
تھک جاتی ہوں
کبھی کبھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.