کہاں گئے وہ
وطن کی عصمت بچانے والے
وقار و عظمت بڑھانے والے
وفا کا پرچم اٹھانے والے انہیں بلاؤ ہم ان کی آنکھوں سے آج اپنے وطن کو دیکھیں
کہاں گئے وہ
جو داستان وفا کو اپنے لہو سے تحریر کر رہے تھے
جو اپنی آنکھوں کی قیمتوں پر بھی خواب تعبیر کر رہے تھے
جو روشنی کے سفیر بن کر دلوں میں تنویر کر رہے تھے
وفا میں زنجیر ہو رہے تھے جفا کو زنجیر کر رہے تھے
کہاں گئے وہ قضا کو تسخیر کرنے والے انہیں بلاؤ ہم ان کی آنکھوں سے آج اپنے وطن کو دیکھیں
کہاں گئے وہ
خزاں کو شاداب کرنے والے
لہو کو سیلاب کرنے والے
ستم کو غرقاب کرنے والے
کہاں گئے وہ وطن کو آزاد کرنے والے انہیں بلاؤ ہم ان کی آنکھوں سے آج اپنے وطن کو دیکھیں
کہاں گئے وہ
سحر کا امکان کرنے والے حریف ظلمت
سروں کو قربان کرنے والے مین جنت
وطن پہ احسان کرنے والے نقیب حشمت
کہاں ہیں آخر
ستم کی شمعیں بجھانے والے
صلیب و مقتل سجانے والے کبھی نہ آئیں گے جانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.