کبھی تم
میں سے نکل کر
باہر تو آؤ
دیکھو
یہ دنیا کتنی حسین ہے
قدرت کے ان انمول تحفوں پہ
تمہارا بھی تو حق ہے
تم نے ہر خوشی سے منہ موڑ لیا ہے
کبھی
اپنے میں سے نکل کر
باہر تو آؤ
دیکھو ذرا
اور
محسوس کرو
کسی کی آنکھیں
تمہارے دید کو ترس رہی ہیں
کسی کی روح
تم میں جذب ہونے کے لئے بے قرار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.