کچی ڈوری
کبھی کبھی لگتا ہے
من کے خالی پن کی اوب
وقت کے دھاگوں سے بنی ہوئی ایک ڈوری ہے
اس میں بن جاتی ہیں یادیں
پچھلی باتوں کی بیتی راتوں کی
اس میں گتھیں ہیں چاہتیں
آنے والی سوغاتوں کی
یہ ڈوری بے حد کچی سی ہے
لگتا ہے ٹوٹ جائے گی
ابھی اسی لمحے کو باندھنے میں
ایک بھی سچے شفاف لمحے کی تاب
اس کو چھو بھی گئی تو
یہ ڈوری کٹ جائے گی
بکھر جائے گی
اس کو بچا لو
اس کو محبت سے مضبوط کر دو
اس من کے خالی پن کی اوب کو
اپنی موجودگی سے بھر دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.