آس کی بیلیں جھول رہی ہیں
یاد کے سوکھے پیڑ کے ساتھ
دل سے تیری قربت کا
تابوت گزرتا جاتا ہے
گھر میں پہلی بارش سے
آنگن کے گملے بھیگے ہیں
میری ماں کا سندر چہرہ
سورج کی کرنیں چوم رہی ہیں
ماں نے باپ کو خواب میں دیکھا
آج بھی اس کے ہاتھوں سے آٹے کا پیڑا چھوٹ گیا
ہم دونوں نے اپنے اپنے دل کو ضبط کی ڈوری سے
باندھ کے آنسو روکے ہیں
جانے کتنا درد چھپا ہے
اک عورت کے سینے میں
آج بھی روٹی تازہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.