کہاں روزن بنائیں
وہی قسمیں شب نا معتبر کی
وہی رسمیں ہیں شہر سنگ دل کی
وہی دیوار بے روزن کہ جس کو
زبانیں دن ڈھلے تک چاٹتی ہیں
کسے پوچھیں برون صحن کیا ہے
کہاں کس کھیت میں گندم اگی ہے
کہاں کس جھیل میں سورج گرا ہے
کہاں ہیں تیری زرہیں میری ڈھالیں
کہاں وہ چاند ہے جس کی طلب میں
خلا میں پھینک دیں چہروں نے آنکھیں
کہاں ہے اس گھنی دیوار شب میں
اکہری اینٹ کی چنوائی پوچھیں
کہاں سے کوئی خشت غم اکھاڑیں
کہاں دیوار میں روزن بنائیں
- کتاب : Funoon (Monthly) (Pg. 489)
- Author : Ahmad Nadeem Qasmi
- مطبع : 4 Maklood Road, Lahore (Issue No. 25Edition Nov. Dec. 1986)
- اشاعت : Issue No. 25Edition Nov. Dec. 1986
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.