Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہانیوں سے بھرا ایش ٹرے

مددثر عبّاس

کہانیوں سے بھرا ایش ٹرے

مددثر عبّاس

MORE BYمددثر عبّاس

    کون ہے وہ شخص جو دھاگے سے

    افسانہ بن رہا ہے اور شراب کی مہک

    کمرے میں تالیاں پیٹ رہی ہے

    عیش ٹرے کرداروں سے بھر گئی ہے

    اور دھواں کٹہرے میں کھڑا

    ہمارے حق میں گواہی دے رہا ہے

    کوٹھے کے دروازے ہانپ رہے ہیں کہ

    طوائف کی ابھری چھاتیوں کے پیچھے

    ایک شخص پناہ گزیں ہے جس کی عینک

    کے پار سے جسموں کا ہر حصہ نمایاں

    ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے

    ضرب الامثال اپنے چہرے پر میک اپ

    کر رہی ہیں اور وہ زخم بھی چھپ

    رہے ہیں جو کبھی بھرے نہیں تھے

    سرد جذبوں میں گوشت ٹھنڈا ہو رہا ہے

    اور تہذیب کسی کوٹھے پر برہنہ ہو کر جا بیٹھی ہے

    نیا آدمی نئی کہانی کی دریافت ہے

    اور نئی کہانی بھڑؤوں کی پرانی بولی ہے

    خرید لو جسم کا محل وقوع اور

    عبور کر جاؤ اترے ہوئے لباس کو

    کہ حیض کا خون ایک داغ ہے جسے

    شہر کا ہر شخص اپنے دامن پر سجائے

    شرفائی کے بالکل پاس سے گزر رہا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے