کہنے والا ہوں
محبت کی زمیں ہے یہ یہیں کا رہنے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
وہ خوابوں سے نکل کر یوں مری بانہوں میں آ جائے
مری آنکھوں میں جھانکے اور مرے دل میں سما جائے
میں اس کے پیار کے ساگر میں آخر بہنے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
محبت وہ دیا ہے جو بجھائے بھی نہیں بجھتا
یہ اک ایسا خزانہ ہے گھٹانے سے نہیں گھٹتا
میں اک جام محبت اس کے ہاتھوں پینے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
محبت دو دلوں کی دھڑکنوں کا ایک ہے سنگم
محبت گھاؤ دیتی ہے محبت آپ ہی مرہم
ہمیشہ ساتھ رہنے کا میں وعدہ لینے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
محبت کرنے والے نفرتوں سے دور رہتے ہیں
سدا مسرور رہتے ہیں سدا مخمور رہتے ہیں
میں اس کے ساتھ اپنی زندگی کو جینے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
وہ مجھ سے روٹھ جائے گی تو میں اس کو منا لوں گا
میں قصے اور لطیفے بھی سنا کر پھر ہنسا لوں گا
میں اس کی چاہ میں نخرے بھی اکثر سہنے والا ہوں
جسے میں پیار کرتا ہوں اسے میں کہنے والا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.