کیسے ملے خدا سے جو خود سے ملا نہیں
ڈھونڈھے گا کیا اسے جسے اپنا پتا نہیں
کیسے ملے خدا سے جو خود سے ملا نہیں
کیا ہے تو کون ہے تو ذرا جان اے بشر
اس کی خبر سے پہلے کچھ اپنی تو لے خبر
اس سے اے نامراد تعارف ترا ہو کیا
تجھ سے ہی جب کہ تیرا تعارف ہوا نہیں
کیسے ملے خدا سے جو خود سے ملا نہیں
توفیق اک سے اک تجھے مالک نے کی عطا
حرص و ہوس کے جال میں تو ہے مگر پھنسا
تو اس کی نعمتوں میں ہی کھویا رہا صدا
اس کی طرف تو دھیان ہی تیرا گیا نہیں
کیسے ملے خدا سے جو خود سے ملا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.