تپتی ہوئی زمیں پر
اللہ کا جو گھر ہے
وہ مرکزنظر ہے
اک روز یوں ہوا تھا
عثمان ابن طلحہ
اس خانۂ خدا میں
سرکار دو جہاں کو
جانے سے روکتے تھے
اک ایسا دن بھی آیا
سرکار دو جہاں جب
مکہ کو فتح کر کے کعبہ پہنچ چکے تھے
دست نبی میں اس دم
کعبے کی کنجیاں تھیں
عثمان ابن طلحہ شرمندہ سر جھکائے
حیران سے کھڑے تھے
اس روز یوں ہوا تھا
اس فخر دو جہاں نے
کعبہ کی کنجیوں کو
بخشا انہیں بلا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.