یہ کیسا سفر ہے
کہ جس میں ترے گھر کی چوکھٹ نہ گزری
مرے بے نوا پاؤں کے آگے پیچھے
ترے گھر کی دیواروں میں سمٹا سمٹا
مرے حصے کا ایک بے مہر سایہ
کبھی اپنے حجرے سے باہر نہ نکلا
یہ کن راستوں سے گزرنا ہوا ہے
ہر اک موڑ پر استفہام مکرر
یہ مانا کہ ہم سب کی سانسیں ہیں گروی
کہ یہ وقت تیرا ہی تابع نہ میرا
مگر جانے کیوں اک یقیں سا ہے مجھ کو
تو چاہے تو ٹوٹے طلسم زمانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.