ان ننھی کلیوں کو دیکھو
کیسی خوش ہیں
جھوم رہی ہیں
آنے والے کل سے بے خبر
گرم ہوا کے جھونکوں سے
یہ کل مرجھائیں گی
وقت کی تپتی آگ میں جل کر
راکھ بنیں گی
یا پھر کالے بھونرے
کھلنے سے پہلے ہی
ان کا رس پی لیں گے
یا بکھریں گی روش روش پر
پامالی سے خاک بنیں گی
پنکھ لگیں گے اڑ جائیں گی
یہ کلیاں بیچاری
ان کی کوئی کرے رکھوالی
شاید یہ کل
گلشن کو مہکائیں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.