۱
کلن کی خود کلامی
میں بیاہ رچاؤں گی
کچھ روپے ہو جائیں
میں کچرا اچھی طرح صاف کر سکتی ہوں
برتن مانج لیتی ہوں
جھاڑن بھی چلا لیتی ہوں
مجھے کھانا بہت اچھا پکانا آتا ہے
میں کوٹھیوں میں کام کروں گی
کچھ روپے ہو جائیں تو اپنا بیاہ رچاؤں گی
۲
کلن پوچھا لگاتی ہے تو پنڈلیاں ننگی ہو جاتی ہیں
کبھی چاک سنبھالتی ہے تو دوپٹا گر جاتا ہے
سیڑھیاں اترنے میں خوب احتیاط کرتی ہے مگر چھاتیاں تو چھلکتی ہیں
پوچھا لگانے میں خوب زور لگتا ہے لیکن کولہے ہیں کہ بھاری ہوتے جاتے ہیں
۳
کلن کا اپنے بکھرے ہوئے بالوں سے کلام
یہ کاکروچ گندگی کو کیوں پسند کرتے ہیں
میں نے اسے روکنے کے بہت جتن کیے
مگر وہ نالی میں اتر گیا
اور کچھ دیر بعد مجھ سے دور بیٹھ کر اپنے حاسے چاٹنے لگا
۴
اب کلن داج خوب بنا سکتی ہے
لیکن اسے سہاگ رات کا انتظار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.