کشمیر
وادئ کشمیر ہے یا چشمۂ قدرت ہے یہ
گوشے گوشے میں جو بکھری بے بہا دولت ہے یہ
جنگلوں کے بیچ میں آب رواں کوثر صفت
اے خدا کیا اس زمیں پر دوسری جنت ہے یہ
برف کی دستار باندھے صف بہ صف پربت یہاں
کرتے ہیں حمد و ثنا اللہ کی قدرت ہے یہ
خوش نما پھولوں میں بھی رنگوں کا اک سیلاب ہے
چار سو دل کش فضائیں اس کی بس فطرت ہے یہ
یہ ہماری زندگی ہے ہم ہیں اس کے پاسباں
مختصر اتنا سمجھئے ملک کی عزت ہے یہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.